Featuredکھیل و ثقافت

297 کے مجموعے پر پاکستانی کھلاڑی آل آؤٹ، اظہر اور رضوان کی شاندار بلے بازی

کرائسٹ چرچ : کیویز کے سامنے پاکستانی کھلاڑی پھر بھیگی بلی بن گئے، دوسرے ٹیسٹ میچ میں 297 رنز پر پوری پویلین لوٹ گئی، اظہر علی 93 رنز بناکر نمایاں رہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں بھی کھلاڑیوں کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی۔

میچ کا آغاز ہوا تو 4 رنز کے مجموعے پر اوپنر شان مسعود صفر پر آؤٹ ہوگئے اور عابد 25 رنز بناکر ہمت ہار گئے جبکہ حارث سہیل دوسرے میچ میں ناکام رہے اور 1 رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔

فواد عالم بھی کریز پر سنبھل نہ سکے اور 2 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ شاہین آفریدی 4 اور نسیم شاہ نے 12 رنز اسکور کیے۔

میچ میں کپتان محمد رضوان نے ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 61 رنز بنائے جبکہ ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کرنے والے ظفر گوہر بھی 34 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز اظہر علی نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 93 رنز اسکور کیے جبکہ فہیم اشرف نے بھی 48 رنز کی اننگز کھیلی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کائل جمیسن نے5،ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ نے 2، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، میٹ ہنری کے حصے میں بھی ایک وکٹ آئی۔

واضح رہے کہ میزبان ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، جس کے باعث وہ ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی مرتبہ پہلی پوزیشن پر پہنچی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close