Featuredپاکستان

دہشتگردیوں کی ایک اور کارروائی، مچھ میں 10 ہزارہ کان کن بے دردی سے قتل

بلوچستان کے علاقے مچھ میں دہشت گردوں نے ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے متعدد کان کنوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ مچھ میں گیشتری کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب کان کن اپنے کام پر جارہے تھے کہ اچانک دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں 7 کان کن موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ متعدد شدید زخمی ہوئے تھے۔

لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثے پر پہنچی اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی اسپتال منتقل کیا، جہاں دوران علاج مزید 3 کان کن زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد دہشت گردوں کے بزدلانہ وار سے جاں بحق کان کنوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔

لیویز حکام کے مطابق کوئلہ فیلڈ میں کام کرنے والے کان کنوں کو پہلے یرغمال بنایا گیا پھر ہاتھ پاؤں باندھ کر فائرنگ اور تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا، واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، مقتول کان کنوں کا تعلق کوئٹہ ہزارہ برادری سے ہے۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد لیویز اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close