لندن : برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے والدین سے اپیل کی ہے کہ بچوں کو پیر سے اسکول بھیجیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کرونا وائرس کی نئی قسم نے پہلے سے زیادہ تیزی سے لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے اور ہزاروں افراد کو مریض بنایا ہے۔
ایسی صورتحال میں بھی برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے والدین سے اپیل کی ہے کہ جہاں اسکولز کھلیں ہیں وہاں والدین بچوں کو ضرور اسکول بھیجیں۔
بورس جانسن کا کہنا تھا کہ والدین پیر سے بچوں کو اسکولز بھیجیں کیونکہ اسکولز بچوں کےلیے محفوظ ہیں۔
برطانوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دارالحکومت لندن وار جنوبی مشرقی انگلینڈ میں اسکولز کرونا کیسز کے باعث بند کیے۔