Featuredانٹرٹینمنٹ

بھارتی عدالت نے کنگنا رناوت کیخلاف فیصلہ سنادیا

نئی دہلی : بھارتی عدالت نے کنگنا رناوت کے خلاف فیصلہ دیتے ہوئے غیرقانونی تعمیرات گرانے سے متعلق درخواست مسترد کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے اداکارہ کنگنا رناوت کی فلیٹوں میں غیر قانونی تعمیرات گرانے سے برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن کو روکنے کی درخواست مستر د کردی، عدالت نے ریمارکس دئیے کہ کنگنا رناوت نے اپنے تین فلیٹوں کو بنانے وقت منظور شدہ اسکیم کی سنگین خلاف ورزی کی۔

عدالت نے کہا کہ اداکارہ نے شہر کے کھار علاقے میں 16 منزلہ عمارت کی پانچویں منزل پر واقع اپنے تین فلیٹوں کو ملایا ہے، انہوں نے سنک ایریا، ڈکٹ ایریا اور عام راستہ کو کور کردیا جو منظور شدہ اسکیم کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

عدالت کا فیصلے میں کہنا تھا کہ اداکارہ کو فلیٹ کو بنانے سے قبل مجاز اتھارٹی کی منظوری لینا چاہئے تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close