Featuredدنیا

امارات سے سعودی عرب کے لیے پروازیں بحال

ابوظہبی: آج سے متحدہ عرب امارات سے سعودی عرب کے لیے پروازیں آج سے بحال ہوگی۔

بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کے بعد متحدہ عرب امارات سے سعودی عرب کے لیے پروازیں آج سے بحال ہورہی ہیں، پہلی پرواز جدہ کے لیے روانہ ہوگی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے انٹرنیشل فلائٹس آپریشن پر عائد پابندی ختم کردی ہے جس کے بعد دیگر ممالک سے طیاروں کی آمد اور روانگی کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، البتہ کوروناوائرس کی وبا کے پیش نظر ریاض حکومت نے برطانیہ پر یہ پابندی تاحال برقرار رکھی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایمریٹس ایئرلائن کی سعودی عرب کے لیے پروازیں پیر چار جنوری(آج) سے بحال ہوں گی۔

اماراتی ایئرلائنز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایمریٹس کی پہلی پرواز مقامی وقت کے مطابق سہ پہر چار بجے سعودی شہر جدہ کے لیے روانہ ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close