Featuredسندھ

سانحہ مچھ ، ملک گیر دھرنوں کا آغاز

کراچی: سانحہ مچھ پر دھرنے جاری، کل رات سے کراچی کی مختلف شاہراہیں بلاک

ذرائع کا کہنا ہے کہ سانحہ مچھ پر وزیر اعظم عمران خان کا خود کوئٹہ جانے کا فیصلہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان شیعہ ہزارہ قوم کے عمائدین اور وارثان شہداء کے مطالبات سنیں گے اور ان مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری کریں گے ۔

بلوچستان کے علاقے مچھ میں 11 شیعہ ہزارہ کان کنوں کے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہیمانہ قتل عام کےخلاف خانوادہ شہداء کی پیروی کرتے ہوئے کراچی کی عوام نے بھی مختلف مقامات پر احتجاجی دھرنوں کا آغاز کردیاہے ۔

سانحہ مچھ کے خلاف کراچی کی مائیں، بہنیں ،بزرگ اور جوان گذشتہ شب سے ابوالحسن اصفہانی روڈ عباس ٹاؤن پر احتجاجی دھرنادیئے بیٹھے ہیں ۔

جبکہ پاور ہاؤس چورنگی نارتھ کراچی پر بھی آج صبح سے ہی سینکڑوں کی تعداد میں ملت جعفریہ کے بزرگ اور جوان احتجاجی دھرنے دیکر بیٹھ گئے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین ، شیعہ علماکونسل کے رہنمادونوں مقامات پر احتجاجی دھرنوں کی قیادت کررہے ہیں ۔

احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہمارا یہ احتجاج مغربی بائی پاس کوئٹہ میں گذشتہ تین روز سے اپنے پیاروں کے جسد خاکی کے ہمراہ دھرنے پر بیٹھی ماؤں ، بہنوں، بزرگوں اور جوانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ہے جو منفی ڈگری درجہ حرارت کے باوجود انصاف طلب کررہے ہیں ۔

دھرنے کے شرکاء اور قائدین نے اعلان کیا ہے کہ جب تک کوئٹہ میں احتجاجی دھرنا جاری ہے کراچی میں شروع ہونے والے دھرنے بھی جاری رہیں گے۔

واضح رہے کہ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج شام گئے تک اپنے خصوصی طیارے سے کسی بھی وقت کوئٹہ کیلئے ورانہ ہوں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کوئٹہ میں امن وامان کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس میں شرکت کے ساتھ ساتھ شیعہ قوم کی سرکردہ شخصیات اور خانوادہ شہداء سے ملاقات کریں گے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close