لاہور: زرداری نے تو کہہ دیا مرسوں مرسوں استعفیٰ نہ ڈے سوں
وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے زرداری نے تو کہہ دیا مرسوں مرسوں استعفیٰ نہ ڈے سوں، اب مریم چاہتی ہیں انہیں جلد گرفتار کرکہ فیس سیونگ کا موقع دیا جائے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا مولانا کے ہاتھ چومنے والے قدم بھی چومیں گے، بہاولپور میں مولانا نے مدرسے کے بچوں کو ڈھال بنا کر استعمال کیا، زرداری صاحب کی ہاتھ پر بیت کی گئی لیکن انہوں نے ہاتھ جھٹک لیا۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ رجکماری چھڑی پکڑ کر اپنی پارٹی کو ہانک رہی ہیں، مریم شدت سے مولانا اور بلاول کو مل رہی ہیں، جیل جا کر شہباز اور حمزہ سے بھی مل لیں، مریم نواز چاہتی ان کو جلد گرفتار کیا جائے۔