Featuredدنیا

ایران نے پہلی بڑی ڈرون جنگی مشق کا آغاز کردیا

تہران :ایرانی فوج نے پہلی بڑی ڈرون جنگی مشق کا آغاز کردیا

ایران کی مسلح فوج کے چاروں یونٹوں نے سمنان کے علاقہ میں پہلی بڑی ڈرون جنگی مشق کا آغاز کردیا ہے، جس میں سیکڑوں ڈرون حصہ لے رہے ہیں۔

فوج کے ڈپٹی کمانڈر ایڈمرل سید محمود موسوی نے کہا کہ ایران، ڈرون کے میدان میں دنیا کے طاقتور ترین ممالک میں شامل ہے۔ مشق کے دوران فضاء، زمین اور سمندر میں فرضی دشمن کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close