Featuredپنجاب

ماؤں، بہنو! آپ ایک بے حس اور پتھر دل انسان کا انتظار نہ کریں

لاہور: مریم نواز نے سانحہ مچھ پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری دکھی ماؤں، بہنو! اپنے پیاروں کا ایسا ظالمانہ قتل معمولی سانحہ نہیں، پوری قوم آپ کے غم میں شریک ہے۔

مریم نوازشریف نے سانحہ مچھ کے حوالے سے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ میری دکھی ماؤں، بہنو! اپنے پیاروں کا ایسا ظالمانہ قتل معمولی سانحہ نہیں، پوری قوم آپ کے غم میں شریک ہے۔

مریم نوز کا کہنا تھا کہ میں اور میرے والد بھی بہت دکھی ہیں لیکن آپ ایک بے حس اور پتھر دل انسان کا انتظار نہ کریں وہ آپ کو یا عوام کو جوابدہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میری اپیل ہے کہ اپنے پیاروں کی میتیں ﷲ کے حوالے کرکے سپرد خاک کردیں، ﷲ ان کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور آپ کو صبر دے آمین۔ دعاگو، آپ کی بیٹی، بہن، مریم نواز۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close