Featuredاسلام آباد
ہمارا ایسا کوئی مطالبہ نہیں جو آئین اور قانون کے خلاف ہو
اسلام آباد: علامہ راجا ناصرعباس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو کوئٹہ جانا چاہیئے یہ انسانیت کا مسئلہ ہے
علامہ راجا ناصر عباس نے کہا کہ کوئٹہ کے لوگ مظلوم ہیں ان کا قتل عام ہوتا ہے اور جب لوگ عدم تحفط کا احساس کرتے ہیں تو دھرنا ہوتا ہے۔
علامہ راجا ناصر کا کہنا تھا کہ ہزارہ برادری کے قاتل کیفر کردار تک نہیں پہنچ رہے، مظلومیت یہ ہے کہ ہمیں جنازے لے کر بیٹھنا پڑتا ہے۔
رہنما ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ ہمارا ایسا کوئی مطالبہ نہیں جو آئین اور قانون کے خلاف ہو، ہزارہ برادری کے لوگوں میں مایوسی پیدا ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو کوئٹہ جانا چاہیئے یہ انسانیت کا مسئلہ ہے، سانحہ مچھ پر سب کو ایک پلیٹ فارم پر کھڑا ہونا چاہیئے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی آئینی و قانونی ذمہ داری ہے کہ عوام کو تحفظ فراہم کرے۔