کوئٹہ : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ سانحہ مچھ کے ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ سانحہ مچھ میں ملوث افراد کو نہیں چھوڑیں گے اور ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ میں نے وزیراعظم کی ہدایت پرکوئٹہ کا دورہ کیا، معلوم نہیں وزیراعظم کوئٹہ جاتے ہیں یا نہیں، متاثرین کے آٹھ میں سات مطالبات مان لیے ہیں، ان کو سمجھنا چاہیے یہ ایک عالمی سازش ہے، کونے کونے میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے، کافی دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا ہے تاہم جنہوں نے یہ واقعہ کیا انہیں نہیں چھوڑیں گے۔ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
وزیرداخلہ شیخ رشید نے پی ڈی ایم کے دھرنے سے متعلق کہا کہ اسلام آباد میں احتجاج اپوزیشن کا جمہوری حق ہے، وزیراعظم نے کہا ہے وہ لوگ آتے ہیں تو آنے دیں، کوئی مسئلہ نہ ہوا تو قانون حرکت میں نہیں آئے گا، اگر وہ آرہے ہیں تو میں یہی کر سکتا ہوں کہ ان کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔