Featuredدنیا

امریکہ کے اگلے صدر جو بائیڈن بیس جنوری کو حلف اٹھائیں گے

واشنگٹن :امریکی کانگریس نے جو بائیڈن کی کامیابی کی توثیق کردی

امریکہ کے اگلے صدر جو بائیڈن بیس جنوری کو حلف اٹھائیں گے۔

کانگریس کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ جو بائیڈن اور کملا ہیرس امریکہ کے اگلے صدر اور نائب صدر ہوں گے، وہ بیس جنوری کو عہدہ سنھبالیں گے۔

سینیٹ اور کانگریس دونوں کے اراکین نے ریاست ایریزونا اور پینسلوینیا کے نتائج پر موجود اعتراضات کو مسترد کر دیا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کے کیپیٹل ہل پر حملے کے بعد کانگریس کو ضابطے کی کارروائی روکنی پڑی تھی، سیکورٹی فورسز کے حالات کنٹرول میں لینے کے بعد کامیابی کی توثیق کی گئی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close