Featuredبلوچستان

پاکستان میں سب کچھ مہنگا ہے، لیکن صرف خون سستا ہے

کوئٹہ : بدقسمتی پاکستان ایسا ملک بن گیا جہاں لاشوں کو بھی احتجاج کرنا پڑتا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سب کچھ مہنگا ہے، لیکن صرف خون سستا ہے، بدقسمتی پاکستان ایسا ملک بن گیا، جہاں لاشوں کو بھی احتجاج کرنا پڑتا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ مچ بہت افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ ہزارہ برادری سے اظہار یکجہتی کیلئے آئے ہیں۔ جب بھی کوئٹہ آتے ہیں، خوشی نہیں دکھ میں شریک ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سب کچھ مہنگا ہے، لیکن صرف خون سستا ہے۔ میں بھی شہیدوں کے خاندان سے تعلق رکھتا ہوں، آپ کے دکھ کو سمجھ سکتا ہوں۔ بدقسمتی پاکستان ایسا ملک بن گیا، جہاں لاشوں کو بھی احتجاج کرنا پڑتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہزارہ بھائیوں کا صرف ایک مطالبہ ہے کہ ہمیں جینے دو۔ ہزارہ برادری کے لوگ محب وطن ہیں۔ یہ کس قسم کا انصاف ہے کہ شناختی کارڈ دیکھ کر لوگوں کو قتل کردیا جاتا ہے۔ 1999 سے آج تک ہزارہ برادری کے 2 ہزار افراد شہید ہوچکے ہیں، کسی شہید کے ورثاء کو انصاف نہیں ملا۔ آج تک ہم بھی اپنے شہیدوں کو انصاف نہیں دلاسکے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں 100 لاشوں پر احتجاج ہوا تو ہم نے حکومت برطرف کردی تھی۔ کراچی، اسلام آباد، پشاور، لاہور میں احتجاج ہورہے ہیں۔ عمران خان دور میں بھی آپ لاشوں کے ساتھ احتجاج کررہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close