Featuredبلوچستان

مجلس وحدت کا ملک بھر میں دھرنے ختم کرنے کا اعلان

کوئٹہ: دھرنا ختم کررہے ہیں، شہدا کمیٹی کے رہنماؤں کا اعلان

دھرنے میں بیٹھے سانحہ مچھ کے متاثرین نے دھرنا ختم کرنے اور میتوں کی تدفین کا اعلان کردیا۔

مجلس وحدت مسلمین نے شہدا ایکشن کمیٹی کے اعلان کے بعد کراچی، لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں دھرنے ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ ترجمان نے کہا ہے کہ ہم شہدائے مچھ کے لواحقین کے ساتھ کھڑے تھے، لواحقین شہدائے مچھ کمیٹی نے مذاکرات کی کامیابی کے بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں جاری دھرنوں کو ختم کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ مظاہرین نے ہماری بات مان کر ہمیں اور بلوچستان کو عزت دی، شہدا میتوں کی تدفین کریں، وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی جلد آپ سے آکر ملاقات کریں گے، جس نظام میں انصاف نہ ہو اس میں برکت نہیں ہوتی اور یہاں شہدا کے ورثا نے انصاف کے لیے احتجاج کیا، ہم چیزوں کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔

بعد ازاں شہدا نے اسٹیج پر آکر دھرنا ختم کرنے اور میتوں کی تدفین کا اعلان کیا۔ اس ضمن میں دھرنے کی قیادت کرنے والے رہنما آغا رضا نے کہا کہ شہدا ایکشن کمیٹی اور لواحقین کی جانب سے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔

وزیراعظم کے ساتھ آرمی چیف بھی کوئٹہ آکر تعزیت کریں گے، قاسم سوری

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ جیسے ہی شہدا اپنی میتوں کی تدفین کریں گے وزیراعظم کوئٹہ کے لیے روانہ ہوجائیں گے ان کے ساتھ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی ہوں گے جو لواحقین سے آکر اظہار تعزیت کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close