Featuredپنجاب

پی ڈی ایم کا ٹولہ سانحہ مچھ پر بھی سیاست کرنے سے بھی باز نہیں آیا

لاہور: فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سانحہ مچھ پر سیاست کرنا اپوزیشن کے گھٹیا ذہن کی عکاسی ہے

فردوس عاشق اعوان کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہپی ڈی ایم کا ٹولہ سانحہ مچھ پر بھی سیاست کرنے سے بھی باز نہیں آیا، ان لوگوں میں انسانیت کا رتی بھر بھی درد نہیں ہے ، حکومت متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کوئٹہ میں جا کر راجکماری اور شہزادے نے غمگساری کی بجائے سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی، حکومت اور قوم دکھ کی گھڑی میں ہزارہ برادری کے ساتھ ہے۔ حکومت متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے بعد سانحہ مچھ پر سیاست کرنا اپوزیشن عناصر کے گھٹیا ذہن کی عکاسی ہے، ان عناصر کو بے بنیاد الزامات لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیئے۔ کورونا اور سانحہ مچھ پر سیاست چمکانے والوں کو پھر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے پھیلاؤ میں پی ڈی ایم کے ٹولے کا پورا پورا ہاتھ ہے، پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 144,111 ہو گئی ہے، 24 گھنٹے میں کورونا کے600 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں کورونا سے 4,242 اموات ہو چکی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close