Featuredسندھ

پی ٹی آئی حکومت نے صنعتکاروں کے حالات کو خراب کردیا ہے

کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت سندھ  کا حق مار رہی ہے۔

مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے اپنے لوگ انہیں مس گائیڈ کررہے ہیں۔ سندھ کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہونے کیلئے قربانیاں دینی پڑتی ہیں۔ مجھے پتہ ہے آپ حکومت سے نہیں نکل سکتے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو گیس کی قلت پر خط لکھا۔ وزیراعظم نے خط کا تاحال جواب نہیں دیا۔ ایک وزیر نے کہا صورتحال کی تمام تر ذمہ دار سابق حکومت ہے۔ ان کو آئے ڈھائی سال ہوگئے ابھی بھی یہ باتیں کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاور پلانٹس کو دی جانے والی گیس بھی سندھ کے کھاتے میں ڈال دی جاتی ہے۔ پی ٹی آئی حکومت نے صنعتکاروں کے حالات کو خراب کردیا ہے۔ گیس سندھ کے لوگوں کا حق ہے۔ وفاقی حکومت سندھ کا حق مار رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close