واشنگٹن: ڈیمو کریٹس کی صدر ٹرمپ کو 25 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے ہٹانے کی کوشش ناکام
امریکا میں صورتحال مزید سنگین ہونے کے خدشات بڑھنے لگے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسپیکر امریکی ایوان نمائندگان نینسی پلوسی کا کہنا ہےکہ آج ہاوس میں ووٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا جس کے بعد نائب صدر مائیک پینس کو 24 گھنٹے کا وقت دیا جائے گا۔
نینسی پلوسی نے مزید کہا کہ اس عمل کے بعد صدر ٹرمپ کے مواخذے کی قرارداد پیش کی جائےگی۔ انہوں نے کہا اگر نائب صدر مائیک پنس ٹرمپ کو نہیں ہٹاتے تو ایوان صدر ٹرمپ کے مواخذے کے لیے حرکت میں آئے گا۔ دوسری جانب کانگریس ارکان مواخذے کی دستاویزات پہلے ہی تیار کر چکے ہیں۔
مواخذے کا بل 4 صفحات پر مشتمل ہے جس میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے انتخابی شکست کے بعد جو بائیڈن کے بارے میں ’غلط بیانات‘ بھی شامل ہیں۔ مواخذے کے بل میں کیپٹل ہل کے محاصرے کے لیے وائٹ ہاؤس ریلی کا انعقاد جس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے عمارت پر حملہ کرنے سے پہلے ہزاروں حامیوں کو ’جان مار کر لڑنے‘ کی ترغیب دینے اور جارجیا میں ریاستی عہدیداروں پر ووٹ ’ڈالنے‘ کے لیے ان پر دباؤ، کے حوالے سے الزامات بھی شامل ہیں۔