Featuredانٹرٹینمنٹ

ابھی میری عمر نہیں ہے شادی کی : شہناز گل

 پنجابی سنگر اور اداکارہ شہناز گل نے شادی کے سوال پر خاموشی توڑی

شہناز گل حال ہی میں انسٹا گرام لائیو میں مداحوں سے انٹریکٹ ہوئیں ، انہوں نے کئی باتیں مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

بگ باس 13 (Bigg Boss 13) سے سرخیوں میں آئیں پنجابی سنگر اور اداکارہ شہناز گل  سوشل میڈیا پرکافی سرگرم رہتی ہیں۔ بگ باس میں انہوں نے شائقین کا دل جیتا اور بگ باس کے سیزن -13 کے بعد بھی مسلسل انہیں فیم مل رہا ہے

شہناز گل نے اپنے میریج پلانس پر بھی بات کی۔ مداحوں نے ان سے شادی کو لے کر سوال کیا تو شہناز گل نے کہا- شادی؟ میری عمر نہیں ہے شادی کی۔ ابھی میرے پاس ٹائم ہے۔ اگر میں اسٹرگلر ہوتی تو میں یقیناً شادی کرلیتی۔ میرے بچے بھی ہوگئے ہوتے۔

اداکارہ نے آگے کہا کہ ابھی میری محنت کرنے کا وقت ہے، میں محنت کر رہی ہوں۔ شادی کا جب من کرے گا تب کرلوں گی۔ شہنازگل کو بگ باس سے نکلنے کے بعد کئی پروجیکٹس ملے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close