Featuredدنیا

کورونا وائرس کی تیسری نئی قسم دریافت

 کورونا وائرس کی تیسری نئی قسم جاپان میں دریافت ہوئی ہے۔

دسمبر 2020 کے وسط میں برطانوی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی نئی قسم دریافت کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے بعد جنوبی افریقہ میں بھی ایک نئی قسم دریافت ہوئی ہے۔

جاپانی وزارت صحت کے مطابق کورونا وائرس کی یہ نئی قسم ان افراد میں دریافت ہوئی، جو برازیل سے آئے تھے، جبکہ یہ برطانیہ اور جنوبی افریقہ میں سامنے آنے والی اقسام سے مختلف ہے۔

وزارت صحت کے بیان کے مطابق جاپان میں کورونا کی نئی قسم 40 سال سے زائد عمر کے ایک مرد، 30 سال سے زائد عمر کی ایک خاتون اور 2 نوجوانوں (ایک لڑکا اور ایک لڑکی) میں ایئرپورٹ پر کیے جانے والے ٹیسٹوں میں دریافت ہوئی۔

جاپان کی جانب سے اب دیگر ممالک، عالمی ادارہ صحت اور طبی ماہرین کے ساتھ مل کر وائرس کی اس نئی قسم کا تجزیہ کیا جارہا ہے اور ابھی واضح نہیں کہ دستیاب ویکسینز اس کے خلاف موثر ہوں گی یا نہیں۔

جاپان میں دریافت ہونے والی نئی قسم کو بی 1.1.248 کا نام دیا گیا ہے اور اس میں کم از کم 12 میوٹیشنز موجود ہیں۔

جاپانی ماہرین نے اس نئی قسم کو 6 جنوری کو کی تھی جبکہ وہ مسافر 2 جنوری کو برازیل سے آئے تھے۔

خیال رہے کہ جاپان میں بھی حالیہ ہفتوں میں کووڈ 19 کے کیسز کی شرح میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور دارالحکومت ٹوکیو میں ایمرجنسی کا نفاذ کیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close