Featuredاسلام آباد

عمران خان سوئچ دبا کر ملک میں تبدیلی نہیں لے آئے گا

اسلام آباد:جتنی شفافیت ٹینڈر اور بڈنگ میں لائیں گے کرپشن کم ہوتی جائیگی

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عمران خان سوئچ دبا کر ملک میں تبدیلی نہیں لے آئے گا، تبدیلی کا مطلب "اسٹیٹس” کو تبدیل کرنا ہے۔ رشوت چلتی رہی رہی تو ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

وزیراعظم عمران خان نے این ایچ اے کے تحت ای بڈنگ، ای بلنگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے ملک کے نظام میں کرپشن کو تسلیم کرلیا گیا تھا، جتنی شفافیت ٹینڈ اور بڈنگ میں لائیں گے کرپشن کم ہوتی جائے گی۔ پرانے نظام سے فائد اٹھانے والے تبدیلی نہیں لانے دیتے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کوئی ملک رشوت کے نظام کے تحت ترقی نہیں کرسکتا، آٹومیشن سے تبدیلی آئی، کرپشن کرنا ناممکن ہوا۔ مارڈن ٹیکنالوجی سے کرپشن میں کمی ہوگی۔ عمران خان اکیلا تبدیلی نہیں لاسکتا، عزتیں سچی اور خوددار قوم کو ملتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ براڈشیت کے سربراہ نے بتایا کہ وزیراعظم اور وزیر پیسہ چوری کررہے تھے، کرپشن پورے ملک کو کھوکھلا کردیتی ہے۔ کرپشن سے لوگ امیر ہوجاتے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سربراہ براڈ شیٹ نے کہا کہ ایک شخص نے سعودی عرب سے لندن میں ایک ارب ڈالر بھیجے۔ ملک غریب اور مقروض ہورہا ہے لیکن لوگ محلات میں رہ رہے ہیں، رشوت چلتی رہی رہی تو ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ گرین پاسپورٹ کی دنیا بھر میں عزت چاہتے ہیں، عمران خان سوئچ دبا کر ملک میں تبدیلی نہیں لے آئے گا، تبدیلی کا مطلب "اسٹیٹس” کو تبدیل کرنا ہے۔ جلد ایف بی آر بھی ڈیجیٹلائز ہوجائے گا، امید ہے 6 ماہ تک وزارتیں ای گورننس پر آجائیں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close