Featuredدنیا

پاکستان کیخلاف بھارتی سازش بے نقاب

 پلوامہ حملے کے شواہد سامنے آگئے، بھارت سچ چھپانے میں ناکام

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قریب سمجھے جانے والے اینکر ارنب گوسوامی کی واٹس ایپ چیٹ سامنے آگئی۔

بالا کوٹ پر فضائی حملے سے پہلے بھارتی سرکار کیا خواب دیکھتی رہی؟، بھارتی اینکر ارنب گوسوامی کی لیک ہونے والی واٹس ایپ چیٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا۔

پاکستان پلوامہ حملے کو سازش قرار دے چکا ہے، پلوامہ حملے کے شواہد سامنے آگئے، سچ چھپانے میں ناکام پلوامہ حملے میں بھارت نے اپنے فوجی مروائے اور الزام پاکستان پر لگایا۔

بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی 40 بھارتی فوجیوں کی لاشوں پر مگرمچھ کے آنسو بہاتا رہا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مودی سرکار کے قریبی صحافی کو پلوامہ حملے اور بالاکوٹ در اندازی کا پہلے سے علم تھا، بالاکوٹ دراندازی سے تین روز قبل بھارتی صحافی نے حملے کے بارے میں بتایا تھا، بھارتی صحافی ارنب گوسوامی کی ٹی وی رینٹنگ ایجنسی کے سی ای او کی واٹس ایپ چیٹ لیک ہوگئیں۔

بھارت کے معروف صحافی اور اینکر ارنب گوسوامی کی مبینہ طور پر واٹس ایپ پر کی جانے والی گفتگو کے اسکرین شاٹس وائرل ہوئے ہیں جن میں وہ مبینہ طور پر براڈکاسٹ آڈیئنس ریسرچ کونسل (بارک) کے سابق سی ای او پارٹھی داس کے ساتھ گفتگو کر رہے ہیں۔

23 فروری2019 کو ارنب گوسوامی نے پارٹھی داس کو واٹس ایپ پیغام دیا کہ کچھ بڑا ہوگا، پارٹھی داس نے سوال کیا کہ کیا یہ داؤد کے بارے میں کچھ ہے؟ جس پر ارنب گوسوامی نے جواب دیا کہ نہیں جناب! پاکستان، اس بار کچھ اہم کام کیا جائے گا۔

پارٹھی داس گپتا نے سوال کیا کہ حملہ ہوگا یا اس سے زیادہ؟جس پر ارنب گوسوامی نے جواب دیا کہ عام حملے سے بڑا اور عین اسی وقت کشمیر میں بھی کچھ بڑا ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close