لاہور : گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لانگ مارچ کرے یا شارٹ مارچ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ اکتیس جنوری بھی گزر جائے گی، پی ڈی ایم کے استعفے نہیں آئیں گے۔
پی ڈی ایم جلسے کر کر کے تھک جائے گی مگر حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کب اور کہاں ہونا ہے، اپوزیشن میں اس پر واضح تقسیم ہے۔
اپوزیشن لانگ مارچ کرے یا شارٹ مارچ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔ جلسوں اور احتجاج سے حکومت ختم ہونے والی نہیں ہے۔