Featuredاسلام آباد

وفاقی وزیر علی زیدی سمیت 154 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل

الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 154 ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کردی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری فہرست میں کُل 154 ارکان قومی و صوبائی اسمبلی شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن نے تین سینیٹرز ، 48 ارکان قومی اسمبلی، پنجاب اسمبلی کے 52، سندھ اسمبلی کے 19، خیبر پختوانخوا کے 26 اور بلوچستان اسمبلی کے 6 ارکان کی رکنیت معطل کی۔

الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر فواد چوہدری ، علی زیدی اور ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی رکنیت بھی معطل کی ۔

الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ ، علی نواز اعوان، مہناز اکبر عزیز، روہیل اصغر، عامر لیاقت حسین، خالد مقبول صدیقی، مائزہ حمید ، شاندانہ گلزار ، شزہ اطمہ کی رکنیت بھی معطل کر دی۔

الیکشن کمیشن نے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری نثار علی خان ، حامد یار حراج ، ہاشم ڈوگر ، سردار اویس لغاری کی رکنیت بھی معطل کر دی۔

الیکشن کمیشن نے رکن سندھ اسمبلی تیمور تالپور ، رکن خیبر پختوانخوا اسمبلی کامران خان بنگش ، رکن بلوچستان اسمبلی سردار محمد رند کی رکنیت بھی معطل کردی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close