لاہور : پنجاب میں کورونا وائرس سے مزید 23 افراد کا انتقال ہوگیا۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے 15 ہزار 195 ٹیسٹ کے نتیجے میں 560 نئے متاثرہ افراد سامنے آگئے، جبکہ مزید 23 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔
صوبے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 49 ہزار 782 ہو گئی، جبکہ اموات کی تعداد 4 ہزار 432 ہوگئی ہے۔ مجموعی طور پر 2,713,722 ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 134,489 ہو چکی ہے۔
نئے آنے والے کیسز میں سے 352 کا تعلق لاہور سے ہے۔