لاہور : موٹروے گینگ ریپ میں ملوث ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع ہوگئی۔
انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت میں موٹروے گینگ ریپ کی سماعت ہوئی۔ جیل حکام نے جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر دونوں ملزمان کو عدالت پیش کیا۔ تفتیشی افسر ذوالفقار چیمہ بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
عدالت نے مرکزی ملزم عابد ملی اور شفقت بگا کے جوڈیشل ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع کردی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی سے چالان کی رپورٹ طلب کر لی۔