Featuredسندھ

آج عمر کوٹ کی عوام نے جمہوریت دشمن طاقتوں کو جواب دے دیا

عمر کوٹ : آج عمرکوٹ کی عوام نے سلیکٹڈ وزیراعظم کو مسترد اور بھگا دیا

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمر کوٹ کے عوام نے اسلام آباد کو پیغام بھیج دیا، سلیکٹڈ وزیراعظم کو مسترد کردیا گیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عمرکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمر کوٹ کی عوام کو مبارکباد پیش کرنے آیا ہوں۔ عمر کوٹ کے عوام نے اسلام آباد کو پیغام بھیج دیا ہے۔ عوام نے سلیکٹڈ وزیراعظم کو مسترد کردیا ہے۔ عوام نے کٹھ پتلی کو بھگادیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام اور جمہوریت دشمن طاقتوں کو جواب دے دیا۔ پورے پاکستان سے ان لوگوں کو بھگانا پڑے گا۔ سب جانتے ہیں یہ لوگ دھاندلی کرکے حکومت میں آئے۔ عمرکوٹ کے نے بتادیا ووٹ صرف تیر کا ہے۔ جو کل مشرف کے ساتھ کھڑے تھے آج عمران خان کے ساتھ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم آج پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کیخلاف احتجاج کررہی ہے۔ الیکشن کمیشن کو فارن فنڈنگ کیس کا جواب دینا پڑے گا۔ حکومت کو گھر نہیں بھیجیں گے تو عوام کے ساتھ ظلم کو کون روکے گا۔ پی ٹی آئی کو بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ ہوئی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بینظیر بھٹو کو سیکیورٹی رسک قرار دیا گیا، ہماری حکومتوں کو ختم کیا گیا۔ 2 سال میں اس حکومت نے ملک کو تباہ کردیا۔ کرپٹ کرپٹ کا نعرہ لگانے والے آج خود کرپٹ ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close