پاکستان کا ‘شاہین تھری’ بیلسٹک میزائل کا تجربہ
پاک فوج نے ‘شاہین تھری’ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
زمین سے زمین تک 2 ہزار 750 کلومیٹر رینج کے حامل شاہین تھری میزائل کا تجربہ ویپن سسٹم کے ٹیکنیکل پیرامیٹرز جانچنے کے لیے کیا گیا۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا،
Pakistan conducted successful flight test of #Shaheen-3 surface 2 surface ballistic missile,having range of 2750 Kms. Flt test aimed @ revalidating various design & tech parameters of weapon system. President, PM, CJCSC & Services Chiefs have congratulated scientists & engineers. pic.twitter.com/uZqxTBJJGv
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) January 20, 2021
اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی مَنج، کمانڈر آرمی اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی،
چیئرمین نیسکام ڈاکٹر رضا ثمر اور سائنسدانوں و انجینیئرز نے بحیرہ عرب میں کامیاب میزائل تجربے کا مشاہدہ کیا۔