میں کورونا کی اذیت سے گزر چکی ہوں
کورونا وائرس مذاق نہیں، احتیاط کے باوجود مجھے ہوگیا تھا
شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں وہ بھی کورونا کا شکار ہوگئی تھیں۔
ثانیہ مرزا نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں 2 سالہ بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ انہیں بھی 2021 کے آغاز میں ہی کورونا ہوگیا تھا۔
ثانیہ مرزا نے اپنی پوسٹ میں شکرانے ادا کرتے ہوئے واضح کیا کہ اب وہ صحت مند ہیں تاہم وہ کورونا کی اذیت سے گزر چکی ہیں۔
View this post on Instagram
ٹینس اسٹار نے مداحوں کو خبردار کیا کہ وہ کورونا کو مذاق نہ سمجھیں، کیوں کہ انہیں تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے باوجود بھی کورونا ہوگیا تھا۔
ثانیہ مرزا نے اپنی پوسٹ میں واضح کیا کہ ان میں کورونا کی خطرناک علامات نہیں تھیں اور وہ زیادہ تکلیف سے نہیں گزریں تاہم اس کے باوجود انہوں نے مشکلات کا سامنا کیا۔
کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد سب سے مشکل کام 2 سالہ بیٹے سے الگ ہونا تھا اور قرنطینہ کے دوران وہ نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی و جذباتی اذیت سے بھی گزریں۔
View this post on Instagram
انہوں نے مداحوں کو ہدایات کیں کہ وہ کورونا سے تحفظ کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے فیس ماسک کا استعمال کریں اور وہ کورونا کو مذاق نہ سمجھیں۔