لاہور : اناڑیوں کے تماشے سے ملک کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
مریم نواز کا کہنا ہے کہ پہلے دنیا بھر میں پائلٹس کو رسوا کروایا اور اناڑیوں کے تماشے اب ائیرلائن کو اس مقام پر لے آئے۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اقوام متحدہ کی جانب سے پاکستان کی کسی بھی ایئر لائن میں سفر کرنے سے منع کرنے کی خبر پر ردعمل میں کہا ہے کہ تابعداری، تاریخی نااہلی اور نالائقی کی سزا پاکستان بھگت رہا ہے۔
انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ اناڑیوں کے کھیل تماشے کی وجہ سے ملک کو دنیا بھر میں رسوائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلے دنیا بھر میں پی آئی اے کے پائلٹس کو رسوا کروایا اور اب ائیرلائن کو اس مقام پر لے آئے ہیں، پاکستان نے ایسے دن کبھی نہیں دیکھے۔