Featuredاسلام آباد

اپوزیشن نیب آرڈیننس میں ترامیم چاہتی ہے، عمران خان این آر او نہیں دے گا

اسلام آباد : فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے اربوں روپوں کی جائیداد بنائی ہے، عمران خان انہیں این آر او نہیں دے گا۔

پی ٹی آئی سینٹر فیصل جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نیب آرڈیننس میں ترامیم چاہتی ہے۔ نیب آرڈیننس میں اپوزیشن کی جانب سے 34 ترامیم دی گئیں۔

فیصل جاوید سے سوال ہوا کہ سینٹر صاحب عوام کو کب این آر او دے رہے ہیں؟ آٹا 90 چینی 100 روپے کلو ہے، جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تمام کام عوام کیلئے ہی کئے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے اربوں روپوں کی جائیداد بنائی ہے، عمران خان انہیں این آر او نہیں دے گا۔ بنی گالا کا گھر قوانین کے مطابق ریگولرائز کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close