Featuredسندھ

سندھ کو شمسی بجلی سے روشن کیا جائے گا

کراچی : سندھ حکومت کا شمسی بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں سے معاہدہ طے پا گیا ہے۔

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کے مطابق سندھ کے دو لاکھ گھروں کو شمسی بجلی سے روشن کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں سندھ کے دس اضلاع سجاول، بدین، مٹھی، تھرپارکر، سانگھڑ، خیرپور، گھوٹکی، کشمور، جیکب آباد، اور قمبر شہداد کوٹ میں کام ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ کی قیادت میں سندھ حکومت توانائی کے منصوبوں پر تیزی سے پیشرفت کررہی ہے۔

امتیاز شیخ نے کہا کہ سندھ حکومت توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے سستی اور ماحول دوست توانائی کے منصوبوں پر کام کررہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close