Featuredکھیل و ثقافت

ہوم گراونڈ میں ٹیسٹ میچ جیتنےکی بہت خوشی ہے

کراچی: خواب سا لگ رہا ہے کہ میں نے ہوم گراؤنڈ پر مین آف دی میچ حاصل کیا ہے

کراچی ٹیسٹ میں یادگار سینچری بنانے والے مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم ہوم گراؤنڈ پر میچ جیتنے پر بے حد خوش ہیں۔

کراچی ٹیسٹ میں فواد عالم کو شاندار سینچری کی بدولت مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

مین آف دی میچ کا ایوارڈ وصول کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے فواد عالم نے کہا کہ ہوم گراونڈ میں ٹیسٹ میچ جیتنےکی بہت خوشی ہے،خواب سا لگ رہا ہے کہ میں نے ہوم گراؤنڈ پر مین آف دی میچ حاصل کیا ہے۔

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو کراچی ٹیسٹ میں سات وکٹوں سے شکست دیکر دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

 جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کے لئے 88 رنز کا ہدف دیا تھا جو قومی ٹیم نے تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا

فواد عالم کا کہنا تھا کہ پہلی اننگز میں جلد وکٹیں گرنے کے بعد ٹیم نے اچھا کم بیک کیا اور فتح سے ہمکنار ہوئے، فتح میں اسپن بولنگ نے نمایاں کردار ادا کیا، یاسر شاہ اور نعمان خان نے بہترین بولنگ کی۔

فواد عالم نے کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ کے خلاف 109 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close