Featuredپنجاب

کرپشن گزشتہ سال کی نسبت رواں سال 7 فیصد بڑھ گئی

لاہور : مسلم لیگ (ن) کا ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ پر پنجاب اسمبلی میں بحث کرانے کا مطالبہ

ٹرانسپرنسی رپورٹ وزیر اعظم کے جھوٹے بیانیے کے منہ پر طمانچہ ہے

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ بحث کے مطالبے کی قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ نے جمع کروائی۔

متن کے مطابق کہ پاکستان میں کرپشن گزشتہ سال کی نسبت رواں سال 7 فیصد بڑھ گئی ہے۔ پاکستان جیسے ملک جہاں سی پیک اور گوادر پورٹ جیسے انٹرنیشنل منصوبوں پر کام جاری ہے۔

ان حالات میں عالمی سطح کے منصوبوں کے متعلق دنیا میں پاکستان کا غلط تاثر پیدا ہورہا ہے۔ پاکستان میں کرپشن کا تیزی سے بڑھتا ہوا رجحان انتہائی تشویشناک ہے۔

قراداد میں اسپیکر سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر ایوان میں بحث کرائی جائے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ عمران صاحب کے جھوٹے بیانیہ اور الزامات کے منہ پر طمانچہ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close