Featuredسندھ

اسٹیشلشمنٹ کو سیاسی لڑائیاں چھوڑ دینی چاہئیں

کراچی: سینیٹ الیکشن میں دھاندلی کے لیے قانونی تبدیلی کا سہارا لیا جارہا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اسٹیشلشمنٹ کو سیاسی لڑائیاں چھوڑ دینی چاہئیں، حکومت کی مایوسی واضح ہے، سینیٹ الیکشن سے واضح ہوجائے گا کہ حکومت گھبرائی ہوئی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عوام کی منتخب حکومت ہی عوام کے لیے کام کرسکتی ہے، پی ڈی ایم اجلاس میں لانگ مارچ اور عدم اعتماد تحریک پر بات ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو موقع دیا تھا عزت کے ساتھ ایک طرف ہوجائے، وزیراعظم نے پی ڈی ایم کی ڈیڈ لائن پر استعفیٰ نہیں دیا، حکومت مستعفی ہو تاکہ آزاد اور شفاف الیکشن سے جمہوریت کی منتقلی ہو۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close