Featuredاسلام آباد

مریم نواز نے مولانا کو بھی پھنسا دیا ہے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم اپنی موت مر گیا ہے

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مریم نواز نے مولانا فضل الرحمان کو بھی پھنسا دیا ہے، پی ڈی ایم اپنی موت مر گیا ہے، وزیراعظم نے قبضہ مافیا کے خلاف مہم جاری رکھنے کا اعلان بھی کردیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں قبضہ مافیا، ممنوعہ فنڈنگ اور پی ڈی ایم بیانیے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

وزیراعظم نے اپوزیشن کے فارن فنڈنگ کیسز سامنے لانے پر فرخ حبیب کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے مافیا سے ٹکر لی ہے۔

پارٹی ترجمانوں نے کہا کہ مریم نواز جس ایشو کو اٹھاتی ہیں اس میں ان کے والد ملوث ہوتے ہیں، نوازشریف اسامہ بن لادن سے پیسے وصول کرتے رہے، پی ڈی ایم پر فاتحہ پڑھنے کا وقت آگیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مریم نواز نے مولانا فضل الرحمان کو بھی پھنسا دیا ہے، ہم نے فارن فنڈنگ معاملے پر اپوزیشن کو بےنقاب کرنا ہے، پی ڈی ایم اپنی موت مر گیا ہے، جس تحریک کا بیانیہ نہ ہو وہ ختم ہوجاتی ہے۔

شہزاد اکبر نے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیوں پر اجلاس میں بریفنگ دی، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سب کی معلومات پبلک کریں، عوام کو پتہ چلنا چاہیئے ان کے پیسے کو کس نے لوٹا، کوئی سیاسی کارروائی نہیں کررہے، قبضہ مافیا جہاں بھی ہے اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close