Featuredپنجاب

ووٹ چور وزیر اعظم لانگ مارچ کے لئے تیاری کرے

لاہور : رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ31 جنوری گزرگئی لیکن ووٹ چور وزیر اعظم مستعفیٰ نہیں ہوئے۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ 31 جنوری گزر گئی، اب ڈھیٹ وزیر اعظم لانگ مارچ کے لئے تیاری کرے۔

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے وزیر داخلہ شیخ رشید کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ 31 جنوری گزرگئی لیکن ووٹ چور وزیر اعظم مستعفیٰ نہیں ہوئے۔ 4 فروری کو پی ڈی ایم حتمی کارروائی کا فیصلہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ 31 جنوری گزر گئی، اب ڈھیٹ وزیراعظم لانگ مارچ کے لئے تیاری کرے۔ نہ 50 لاکھ گھر ملے اور نہ ایک کروڑ نوکریاں، پیٹرول بھی 58 روپے لیٹر نہ مل سکا۔ فراڈ، جعلسازی اور قومی وسائل کی لوٹ مار کا دور ختم کرکے دم لیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ووٹ، آٹا، چینی، دوائی، گیس، بجلی، خوراک چور، کمشن خور عوام کے قہر کا سامنا کرنے کی تیاری کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close