کراچی : شازیہ مری کا کہنا ہے کہ سوال کرتے رہیں گے، حکومت کو بھاگنے نہیں دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ اپنے خلاف حقیقت سننا پسند نہیں کرتے۔ سال کے شروع میں تخمینہ لگائیں تو پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے اضافہ ہوا۔ پاکستان کو روزانہ کی بنیاد پر نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔
پیپلز پارٹی کی رہنماء شازیہ مری نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج مہنگائی میں کس کے خزانے بھر رہے ہیں؟ کوئی بیان کبھی غریب، بے روزگار کے لئے نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھی حکومت سے سوال کریں گے۔ حکومت کو بھاگنے نہیں دیں گے، سوال کرتے رہیں گے۔