جمہوریت مضبوط کرنی ہے تو پارلیمنٹ کو مضبوط بنانا ہوگا
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ پوری قوم کا نمائندہ فورم ہے جہاں ہر وزیر جوابدہ ہے، جمہوریت مضبوط کرنی ہے تو پارلیمنٹ کو مضبوط بنانا ہوگا۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، کابینہ اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ کورونا ویکسین کسی بھی تفریق کے بغیر لگائی جائے گی تاہم اس کے لیے ترجیحات متعین کردی ہیں۔
کابینہ اجلاس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ پوری قوم کا نمائندہ فورم ہے جہاں ہر وزیر جوابدہ ہے، جمہوریت مضبوط کرنی ہے تو پارلیمنٹ کو مضبوط بنانا ہوگا۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ وفاقی وزراء کی اضافی سیکیورٹی واپس لی جائے اور بتایا جائے کس کس کے پاس کتنی سیکیورٹی ہے؟
کابینہ اجلاس میں وزیراعظم کو نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ اس کے علاوہ اسلام آباد میں لاپتہ افراد سے متعلق انٹرا کورٹ اپیل پر بھی کابینہ کو بریفنگ دی گئی۔
اے ایچ ایس انٹرنیشنل ائیر لائن کے لائسنس کی تجدید نو کا فیصلہ موخر کردیا گیا، تاریخی یادگاروں کو محفوظ بنانے کے لئے انڈیا سے مخصوص پتھر منگوانے کا معاملہ بھی موخر ہوگیا۔