Featuredپنجاب

آئین کی کوئی خلاف ورزی کرے گا تو ان کے خلاف ہم بولیں گے

لاہور : بلاول بھٹو تحریک عدم اعتماد پر بات کریں گے تو غور کیا جائے گا

مریم نواز کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو تحریک عدم اعتماد اور ان ہاؤس تبدیلی کی بات کریں گے تو غور کیا جائے گا، استعفے دینے چاہئیں اور ضرور دینے چاہئیں۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے جاتی امراء میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب ایک نالائق اور نااہل شخص کو اقتدار میں لایا گیا ہے۔ وزیر اعظم کی ترجیحات صرف اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنانا ہے۔ عوام کی ذمہ عمران خان کی ترجیحات میں شامل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو وہ جواب دیتے ہیں جنہیں منتخب کریں۔ ہر روز مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے اور لوگ بلبلا اٹھے ہیں۔ کوئی کام آئین کے دائرہ کار سے باہر بات کرے گا تو ہمارا فرض بولنا ہے اور میں بول رہی ہوں۔ ہماری تنقید برائے تنقید نہیں ہے آئین کی کوئی خلاف ورزی کرے گا تو ان کے خلاف ہم بولیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ چار فروری کو پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوگا، اس میں لائحہ عمل بنائیں گے۔ بلاول بھٹو تحریک عدم اعتماد اور ان ہاؤس تبدیلی کی بات کریں گے تو غور کیا جائے گا۔ مسلم لیگ ن اور باقی جماعتیں استعفے دینے پر یقین رکھتی ہیں استعفے دینے چاہئیں اور ضرور دینے چاہئیں۔

مریم نواز نے کہا کہ چار فروری کو استعفوں کا کیا طریقہ کار ہوگا اس کا فیصلہ کیا جائے گا۔ لانگ مارچ پر پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں متفق ہیں۔ لانگ مارچ اور دھرنا کتنے وقت کے لئے ہوگا یہ بیٹھ کر طے کریں گے۔ اللہ نہ کرے عوام پر حکومت کا عذاب رہے۔ میرا نہیں خیال مہنگائی کرکے حکومت پانچ سال پورے کر لے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close