Featuredاسلام آباد
اپوزیشن اراکین کا شور حقائق پر پردہ نہیں ڈال سکتا
اسلام آباد : اسد عمر کا کہنا ہے کہ جہاں ارکان ضمیر بیچ دیں، وہاں جمہوریت کیسے مضبوط ہوسکتی ہے؟۔
وفاقی وزیر اسد عمر کی تقریر کے دوران ارکان میں ہاتھا پائی ہوئی۔ پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی ارکان آپس میں لڑ پڑے۔ اسد عمر کی تقریر کے دوران بھی اپوزیشن نے شور شرابہ کیا۔
اسد عمر نے اپنے خطاب میں کہا کہ اپوزیشن کے دور میں خرید و فروخت کی بولیاں لگیں۔ اپوزیشن خود قوم کو گمراہ کررہی ہے۔ ماضی میں ن لیگ، پیپلز پارٹی والے ایک دوسرے پر الزامات لگاتے رہے۔ سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن کے ساتھ جو ہوا وہ سب کے سامنے ہے۔
انہوں نے کہا کہ جہاں ارکان ضمیر بیچ دیں، وہاں جمہوریت کیسے مضبوط ہوسکتی ہے؟ سرکاری زمینوں پر قبضے کرائے جارہے ہیں۔ ان کے لیڈروں کو عوام کی کوئی فکر نہیں۔ اپوزیشن اراکین کا شور حقائق پر پردہ نہیں ڈال سکتا۔ اپوزیشن ہماری جمہوریت پر سیاہ دھبہ ہے۔