Featuredدنیا

مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنے کے بھارتی ہتھکنڈے سامنے آگئے

نیو دہلی :  مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی پلاننگ کے لئیے مودی نے کمر کس لی۔

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کیلئے رواں سال ہونے والے مردم شماری ملتوی کردی۔

مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنے کے بھارتی ہتھکنڈے سامنے آگئے۔ مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی پلاننگ کے لئیے مودی نے کمر کس لی۔

ڈیموگرافی تبدیل کرنے کا مقصد کسی بھی ممکنہ رائے شماری کے نتائج کو ثبوتاژ کرنا ہے۔ مودی سرکار کا مشن آبادی کے اس تناسب کو تیزی سے تبدیل کرنا ہے۔

مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں اگلی مردم شماری دو ہزار اکیس سے دو ہزار چھبیس تک ملتوی کردی ہے۔ اسی عرصہ میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی تیز تر کوششیں کی جائیں گی۔

کشمیر کے مُسلم تشخص کو مسخ کرنے کی غرض سے ہر حربہ استعمال کیا جا رہا ہے۔ آرٹیکل تین سو ستر غیر آئینی طریقے سے ختم کر کے مودی سرکار مسلم اکثریت ختم کرنے کے درپے ہے۔ متنازعہ علاقے کی ڈیمو گرافی تبدیل کرنا جنیوا کنونشن 4 کے آرٹیکل 49 کی خلاف ورزی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close