حکومت مخالف تحریک کی نئی حکمت عملی
اسلام آباد: حکومت مخالف تحریک کا حکومت کیخلاف لانگ مارچ کو مہنگائی مارچ کا نام دینے کا فیصلہ
حکومت مخالف تحریک کی نئی حکمت عملی پر غور کیلئے پی ڈی ایم قیادت نے سر جوڑ لیے، استعفوں اور لانگ مارچ کے حوالے سے تبادلہ خیال اور پیپلز پارٹی کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کی تجویز پر غور کیا گیا۔
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا اجلاس اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ہوا۔ اجلاس میں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے شرکت کی۔
سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف زرداری نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت اس اجلاس کا ایجنڈا دو نکات پرمشتمل تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سینٹ انتخابات مل کر لڑنے کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔ لانگ مارچ کی تاریخ کا تعین بھی کیا جائے گا، پیپلزپارٹی اجلاس میں سینٹ انتخابات سے متعلق اپنی رائے سے آگاہ کرے گی۔ تحریک عدم اعتماد پرپیپلزپارٹی اپنا موقف واضح کرے گی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت کے خلاف لانگ مارچ کو مہنگائی مارچ کا نام دیا جائے گا۔