Featuredاسلام آباد
کشمیر کی صورتحال عالمی برادری سے چھپی ہوئی نہیں
اسلام آباد : شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارتی افواج کشمیریوں پر ناقابل بیان مظالم ڈھارہی ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی سی رابطہ گروپ سے ویڈیو لنک خطاب میں کہا کہ کشمیریوں سے یکجہتی پر امت مسلمہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کی صورتحال عالمی برادری سے چھپی ہوئی نہیں۔ بھارتی افواج کشمیریوں پر ناقابل بیان مظالم ڈھارہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی بند کرے۔ کشمیری عوام کو استصواب رائے کا حق دیا جائے۔