Featuredدنیا

کابل میں یکے بعد دیگرے تین دھماکے

کابل : افغانستان کے دارالحکومت کابل میں یکے بعد دیگرے تین دھماکوں کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پہلا دھماکہ باغ قاضی کے علاقے میں ایک دکان میں ہوا، جس کی تفتیش کے سلسلے میں پولیس موبائل وہاں پہنچی اور کچھ لوگ بھی جمع تھے کہ ایک اور زور دار دھماکے کی آواز آئی، جس میں دو شہری موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

کابل میں ہی ایک اور مقام پر نامعلوم افراد کی جانب سے پولیس موبائل پر حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک ہوگیا، جب کہ دیگر اہلکاروں کو معمولی چوٹیں آئیں، جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس اہلکار سمیت تین افراد کی میتوں کو پوسٹ مارٹم کے لیئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق اب تک کسی گروپ کی جانب سے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close