لوگ کبھی بھی چوروں کے لیے سڑکوں پر نہیں نکلتے
آج این آر او دے دوں یہ کہیں گے عمران خان سے زبردست آدمی کوئی نہیں
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ حزب اختلاف کو این آر او دے دوں تو یہ کہیں گے کہ عمران خان سے زبردست کوئی آدمی نہیں،انہیں جو کرنا ہے کرلیں، لانگ مارچ بھی کرلیں لیکن لوگ کبھی بھی چوروں کے لیے سڑکوں پر نہیں نکلتے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جتنے مرضی لانگ مارچ کرلے لوگ ان کو سمجھ چکے ہیں، اپوزیشن کی چوری چھپانے کیلئے عوام باہر نہیں نکلیں گے، آج این آر او دے دوں یہ کہیں گے عمران خان سے زبردست آدمی کوئی نہیں۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لانگ مارچ بھی کرلے مگر این آر او نہیں دوں گا، لوگ چوروں کیلئے سڑکوں پر کبھی نہیں نکلیں گے، کبھی کوئی کسی کی کرپشن بچانے کیلئے بھی نکلا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ نواز شریف دم دبا کر بچوں کے ساتھ باہر بیٹھے ہیں، ان کے بھائی کے بچے بھی باہر ہیں اور ان کا منشی بھی بچوں کے ساتھ باہر بیٹھا ہے۔
عمران خان نے کہا ہے کہ یہ لوگوں کو بے وقوف سمجھتے ہیں، جو لوگوں کو بے وقوف سمجھتے ہیں ان سے بڑا بے وقوف کوئی نہیں، باہر بیٹھے لوگوں کو واپس لانے کی پوری کوشش کریں گے۔