تحریکِ عدم اعتماد پہلے پنجاب سے لائی جائے یا بلوچستان: پی ڈی ایم
اسلام آباد: لانگ مارچ سے متعلق مریم نواز کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات
مریم نواز نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پی ڈی ایم کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں، لانگ مارچ کی تیاریوں، طریقہ کار اور دورانیے پر گفتگو بھی کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں نے طے کیا کہ لانگ ما رچ سے متعلق تمام تجاویز کا اسٹیرنگ کمیٹی میں جائزہ لے کر حتمی فیصلہ ہو گا۔
ذرائع نے بتایا کہ ملاقات کے دوران لانگ مارچ کے اسلام آباد پہنچنے پر پہلا پڑاؤ فیض آباد پر ڈالنے کی تجویز دی گئی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مریم نواز اور مولانا فضل الرحمٰن نے سینیٹ الیکشن میں مشترکہ امیدواروں کی کامیابی یقینی بنانے کی حکمتِ عملی پر بھی گفتگو کی۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ نائب صدر نون لیگ اور پی ڈی ایم کے سربراہ نے اس بات پر بھی غور کیا کہ تحریکِ عدم اعتماد پہلے پنجاب سے لائی جائے یا بلوچستان سے، جبکہ پیپلز پارٹی کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔