Featuredاسلام آباد

وفاقی ملازمین کیلیے بڑی خبر

اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے فیصلےکی توثیق کردی

وزیراعظم عمران کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں ملک کی سیاسی اقتصادی اور معاشی صورتحال پر غور کیا گیا۔

وفاقی کابینہ نے وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے فیصلےکی توثیق کردی، اس حوالے سے وزیردفاع پرویزخٹک نے وزیراعظم کو رپورٹ پیش کی ، صوبائی حکومتیں ملازمین کے معاملات صوبے دیکھیں گے، کابینہ نے صوبوں کوملازمین کی تنخواہوں میں اضافے پر خود فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی ، گزشتہ روز شیخ رشید اورپرویزخٹک نے ملازمین سے مذاکرات کئے تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے معاملے کی تہہ تک جانے کیلئے اقدامات کا فیصلہ کرتے ہوئے وزرا نے حکومتی اقدامات پرعملدرآمد نہ کرنے والے افسران کیخلاف کارروائی کاعندیہ دے دیا۔

وفاقی کابینہ نے مسرور خان کو چیئرمین اوگرا تعینات کرنے، 46آئی پی پیزکےساتھ معاہدے کی منظوری دے دی ، معاہدےکےتحت آئی پی پیزکو403 ارب روپے ادا کیے جائیں گے۔

وفاقی کابینہ نے30 مزید احتساب عدالتیں قائم کرنےکی منظوری بھی دی جبکہ اسلام آباد ایئر پورٹ میٹرو بس منصوبےپر وفاقی کابینہ کو بریفنگ دی گئی ، جس پر وزیرداخلہ کوایک ماہ میں منصوبےمیں حائل رکاوٹیں دورکرنےکی ہدایت کردی ہے۔

وفاقی کابینہ نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ میں 3 ماہ کی توسیع اور 80 شوگرملزکی مانیٹرنگ کیلئے کیمروں کی تنصیب کی منظوری دے دی

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close