Featuredاسلام آباد
وزیر اعظم کی اولین ترجیح مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہے
اسلام آباد: وزیر اطلاعات نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امید ہے قیمتوں کو کنٹرول میں لے آئیں گے۔
شبلی فراز کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی اولین ترجیح مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہے، اسلام آباد پرائس کنٹرول کمیٹی کو ختم کر دیا گیا ہے، نرخ فہرستوں کو کنٹرول کرنے کی ذمہ داری اسسٹنٹ اور ڈپٹی کمشنرز کی ہے۔
انھوں نے کہا پرائس لسٹ میں دیکھا گیا کہ ایک مارکیٹ میں الگ اور دوسرے میں الگ قیمتیں ہیں،مختلف قیمتوں میں یکسانیت لانے کے لیے مؤثر اقدام کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ملک میں مہنگائی اپنے عروج پر ہے اور دن بہ دن اس میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، اشیائے ضروریہ سے لے کر پیٹرول اور گیس بجلی تک ہر شے مسلسل مہنگی ہو رہی ہے، جس سے عام آدمی شدید مشکلات کا شکار ہو چکا ہے۔