Featuredانٹرٹینمنٹ
خود کو فٹ نہ رکھیں تو شوبزمیں کوئی جگہ نہیں
اداکارہ و ماڈل صبا قمر نے کہا ہے کہ خود کو سمارٹ رکھنے کیلئے روزانہ جم جاتی ہوں اور واک کرتی ہوں
اگر شوبز میں کامیابی حاصل کرنی ہے تو اس کے لئے خود کو فٹ رکھنانا گزیر ہے ۔ایک انٹرویو میں صبا قمر نے کہا کہ میں روزانہ جم جاتی ہوں اورپروفیشنل ٹرینر کی زیر نگرانی دو گھنٹے تک مختلف ایکسرسائزز کرتی ہوں
صبا قمر نے کہا روزانہ کی واک کرنا بھی میرا معمول ہے جس سے آپ جسمانی تندرستی کے ساتھ ذہنی طو رپر بھی تروتازہ رہتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اگر آپ خود کو فٹ نہیں رکھیں گے تو آپ کی شوبزمیں کوئی جگہ نہیں۔