کراچی: سندھ میں بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ منتخب بلدیاتی اداروں کی مدت 30 اگست کو ختم ہو گئی، قانون کے مطابق 120 روز میں الیکشن کرانے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری سندھ کو کل طلب کرلیا۔
سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات سے کہیں زیادہ بڑے ہیں۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پنجاب، خیبرپختونخوا اور کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ دے دی۔ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات 8 اپریل اور 29 مئی کو ہوں گے۔ پنجاب میں 20 جون، 16 جولائی اور 8 اگست کو بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔ کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات 8 اپریل اور 29 مئی کو ہوں گے۔